نواز شریف کے جیل جانے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟ مریم نواز نے لیگی رہنمائوں سے حلف لے لیا، خطرناک منصوبہ تیار

11  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کو جیل ہونے کی صورت میں پورا ملک بند کر دیا جائے گا، مریم نواز نے ن لیگ کے اجلاس میں پارٹی رہنمائوں سے حلف لے لیا، معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ن لیگ کے جاتی امرا میں

ہونے والے اجلاس میں پارٹی رہنمائوں سے حلف لیا ہے کہ نواز شریف کو جیل ہو جانے کی صورت میں وہ پوارا ملک بند کر دیں گے۔ جاتی امرا میں ہونے والے اس اجلاس میں ن لیگ کے تمام سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔اور اجلاس کے آغاز میں ہی نواز شریف اور مریم نواز نے تمام رہنماؤں سے حلف لیا کہ اس اجلاس میں ہونےو الی کوئی بات یہاں سے باہر نہیں جائے گی۔اس کے علاوہ نواز شریف اور مریم نواز نے اس بات کا بھی حلف لیا کہ اگرہم دونوں کو جیل ہو جاتی ہے تو اس دن پورے پاکستان سے لوگوں کو عدالت کے باہر اکھٹا کیا جائے۔پارٹی رہنمائوں کو خصوصی طور پر لاکھوں لوگوں کو عدالت کے باہر لانے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ جس دن نواز شریف اور مریم نواز کی سزا کا فیصلہ ہو اس دن پورے ملک کو بند کر کےا ینٹ سے اینٹ بجا دیں۔اور اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ اگر ہم سیاست کا کھیل نہیں کھیل سکتےتو کسی اور کو بھی یہ کھیل نہیں کھیلنے دیا جائے گااورکیونکہ جیل جانے کی صورت میں آئندہ عام انتخابات ہمارے بغیر ہوں گے اس لیے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور کسی بھی صورت الیکشن نہ ہونے دئیے جائیں۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں ن لیگ کے نو منتخب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے جنہوں نےاس صورتحال پر چپ سادھ لی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس پر فیصلہ قریب ہی آچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…