جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی منفی سیاست اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے،پرویز ملک

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے صوبہ کی 11کروڑ عوام کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا،اللہ تعالی کے فضل اور عوام کی تائید سے اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کی منفی سیاست اور پی پی پی کے گٹھ جوڑ کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز، میاں مرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،سعدیہ تیمور،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مضبوط ہو تو پاکستان مضبوط ہوگا اور پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر بنے گا پاکستان، اسی نعرے پر پاکستان کے عوام کے دل دھڑکتے ہیں، گزشتہ 5 سال میں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب میں جو بے مثال اور شاندار ترقیاتی کام کئے ہیں ان کی پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 2013ئمیں جب مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آئی تو ملک میں ہر طرف اندھیروں کا راج تھا، بجلی جاتی تھی تو واپس نہیں آتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ پونے 5 برسوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے ہزاروں میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے ہیں جن سے پورے پاکستان کیلئے بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ 2013 ئمیں بجلی 22، 22 گھنٹے جاتی تھی جبکہ آج گرمی کے موسم میں بھی بجلی موجود ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو روا ں سال کے آخر میں پاکستان سے ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا۔ تحریک انصاف اور اسکے لیڈر عمران نیازی نے 2014ئمیں اسلام آباد میں دھرنے دیکر مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کیخلاف نہیں بلکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کے خلاف سازش کی۔ تحریک انصاف کی سیاست انتشار، دھرنوں، تالہ بندی، لاک ڈاؤن، اداروں کو یرغمال بنانا، پارلیمان پر حملہ کرنا، گالم گلوچ، الزام تراشی اور مخالفین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…