پی ایس ایل میچز،ویسٹ انڈیزکے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد حکومت بھی متحرک، کس بڑے ملک کی ٹیم کو آنے کی باضابطہ دعوت دیدی؟

4  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز، فائنل اور دورہ ویسٹ انڈیز کے کامیاب انعقاد کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کو باضابطہ طور پر پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دیدی ہے۔بد ھ کو پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی اور اس دوران دعوت نامہ باضابطہ طور پر ان کے حوالے کیا۔

احسن اقبال نے برطانیہ کے ہائی کمشنر کو ملک میں بہتر ہوتی ہوئی امن و امان کی صورتحال،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی کوششوں کو سراہنا چاہیے،ایک مستحکم معیشت کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار رہا ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ختم کردیا۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال اور برطانیہ کے ہائی کمشنر نے پاکستانی طلبا کو برطانیہ کی جامعات میں ’تعلیم‘ دینے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔قبلِ ازیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے منعقد کیے گئے انٹرنیشنل کاؤنٹر ٹیررازم فورم کی تقریب کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی برادری کو سمجھنا ہوگا کہ آج جس چیز کا پاکستان کو سامنا ہے یہ عالمی طاقتوں کی خطے میں اپنی ذمہ داریوں کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔حالات کو بہتر کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے اور الزامات لگانے کے بجائے،ساتھ کام کرنے کے مواقع تلاش کریں تاکہ ہم خطے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عرصہ دراز سے جنگ زدہ علاقوں میں امن بحال کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…