اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے صرف ریحام خان کی کتاب نہیں آئے گی بلکہ تہمینہ درانی پر بھی ایک کتاب لکھی جا رہی ہے۔جس میں وہ کئی اہم انکشافات کریں گی۔ ریحام خان کی اس کتا ب سے متعلق سب ہی جانتے ہیں کہ ان سے یہ کتاب کون اور کیوں لکھوا رہا تھا؟لیکن میں ایک بات بتا دوں کہ
الیکشن سے قبل صرف ریحام خان کی کتاب نہیں آئے گی بلکہ دو کتابیں آنے والی ہیں۔دوسری کتاب تہمینہ درانی سے متعلق ہے۔جو ان کے پرسنل سٹاف کے ایک افسر لکھ رہے ہیں۔ اس کتاب میں بھی کئی انکشافات ہوں گے۔تہمینہ درانی کے اوپر لکھی گئی کتاب میں بتایا جائے گا کہ کون کون کہاں آتا جاتا تھا۔اس طرح سے کتابیں لکھنے کا رحجان بہت برا ہے۔ایسی کتابیں لکھ کر صرف اپنا غصہ اتارا جاتا ہے۔