فیصل آباد (آئی این پی)تہرے قتل کا ملزم ڈرا ما ئی انداز میں گرفتار ،میاں بیوی کو نیند آور گولیاں کھلا کر سلا یا پھر گلے دبا کر موت کی وادی میں پہنچا یا، معصوم بچہ بلک بلک کر جاں بحق ہوا ،ملزم کا اعتراف جرم ۔تفصیلات کے مطا بق تھا نہ ملت ٹا ؤن کے علاقہ بھا ئی والہ میں گز شتہ ہفتے تہرے قتل کے ملزم لا ہور کے رہا ئشی توقیر کو ڈارا ما ئی انداز میں گرفتار کر لیا ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہو ئے میڈ یا کو
بتا یا کہ مقتول عثمان اسکی بیوی سو نیا کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا انکی صلح کروا نے آیا تھا مگر میاں بیوی نہ ما نے اور رات گئے پہلے دونوں کو نیند آور گو لیاں چا ئے میں پلا دی گہری نیند میں سولایا ، پھر پہلے عثمان کو گلا دبا کر قتل کیا پھر دوسرے کمرے میں اسکی بیوی سو نیا کو بھی گلا دبا کر ابدی نید سلا دیا ، ڈیڑھ سا لہ معصوم ابراہیم ایک مرتبہ جا گہ اسے پھر مردہ ماں کے ساتھ سلا دیا وہ خود ہی بلک بلک کر جاں بحق ہو گیا اور خود ملزم ان کے گھر کو با ہر سے تا لا لگا کر چلا گیا ۔ اس کے بعد پو لیس نے ملزم کو کارروائی کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔