پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی ائیرپورٹ پر ہونیوالا شرمناک سلوک۔۔شاہد خاقان عباسی کے کس طرح کپڑے اتار کر تلاشی لی گئی، انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان بھارت میں بھی مذاق بن کر رہ گئے

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی نجی دورے کے دوران امریکی ائیرپورٹ پر ہتک آمیز سلوک کی ویڈیو کے باعث وہ بھارت میں بھی مذاق بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی امریکہ نجی دورے پر گئے جہاں ایک ائیرپورٹ پر انہیں سخت سکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑا۔ اس دوران انہیں جوتے اتارنے

سمیت کپڑوں سے محروم کر کے بھی سکیننگ سے گزارا گیا۔ شاہد خاقان عباسی جب تلاشی اور سکیننگ کے مرحلے سے گزر کر کائونٹر پر دوبارہ لباس پہن رہے تھے تو اس دوران ان کی موبائل کیمرے سے ویڈیو بنا لی گئی جو کہ انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ویڈیو کو بڑھا چڑھا کر اپنے ٹی وی پر نشر کیا اور کہا کہ اس ویڈیو میں آپ جس شخص کو دیکھ رہے ہیں یہ کوئی عام آدمی نہیں بلکہ وزیر اعظم پاکستان ہیں۔پاکستان کے معروف صحافی عامر متین نے وزیراعظم پاکستان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کیلئے بے عزتی کا باعث بنے ، بھارتی میڈیا ان کی اس ویڈیو پر جو الفاظ استعمال کر رہا ہے وہ بولنے کے قابل نہیں۔ اتنے بڑے عہدے پر فائز ایک شخص ملک سے باہر جاتا ہے تو اس وقت وہ دراصل ملک کا نمائندہ ہوتا ہے اور اس کی عزت ملک کی عزت سے جڑی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بطور وزیراعظم نجی دورے کے دوران ایسی شرمناک ویڈیو سامنے آنے پر ان پر سوشل میڈیا اورعوامی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی عزت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ امریکی ائیرپورٹ پر ایسا سلوک دراصل 20کروڑ سے زائد پاکستانیوں کی بے عزتی اور ذلت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…