جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سب کچھ چیف جسٹس کے ہاتھ میں ہے، کیس بنانے میں کونسادیر لگتی ہے؟نواز شریف نے آصف زرداری کے خلاف میمو گیٹ کا حصہ بننے پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف میمو گیٹ کا حصہ نہیں بننا چاہئے تھا، ن لیگ کے قائد نواز شریف کی اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف میمو گیٹ کا حصہ نہیں بننا چاہئے تھا،

میموگیٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے۔ نواز شریف نے امریکہ کیلئے نامزد کئے گئے پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایک سفیر نامزد کرتے ہیں اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے ، سوال اٹھتا ہے کہ یہ سب کون کر رہا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف یلغار ہوئی لیکن اب تک آئین اور قانون کیساتھ کھڑا ہوں۔ سابق وزیراعظم نے نیب قانون کو آمر کا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے نیب کا قانون مخصوص ایجنڈے کے تحت بنایا اور پھر 2002میں اسے ہمارے خلاف بری طرح استعمال کیا گیا اور اب پھر نیب کو ہمارے خلاف استعمال کئے جانے کا خدشہ ہے۔ نیب جیسا قانون ہوا میں اڑانے اور ملیا میٹ کر دینے کے قابل ہے، انہوں نے نیب قانون کو ختم کرکے نیا قانون لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نیب سے بہتر قانون لایا جانا چاہئے، مارشل لا دور کے سارے قوانین ایک ہی بار ختم کر دینے چاہئیں۔ نواز شریف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کو ختم کرنے کی بات تجربات سے حاصل احساس کے بعد کر رہا ہوں،نیب سے بہتر قانون لایا جانا چاہئے۔ نواز شریف نے کہا کہ سگنل لینے والا ادمی نہیں میری اپنی سوچ اور نظریہ ہے جس کی وجہ سے آج قیمت ادا کررہا ہوں، پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ اس موقع پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امپائر کی انگلی

کی طرف نہیں دیکھوں گا، ووٹ امپائر نہیں عوام کی انگلی سے ملتے ہیں ، پاکستان کے عوام اور ان کے منتخب کردہ نمائندے باشعور ہو چکے۔ نواز شریف نے الیکشن میں تاخیر کے حوالے سےبات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن میں ایک گھنٹہ کی تاخیر بھی نہیں ہونی چاہیے۔چیف جسٹس اور معروف کالم نگار اور نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے معروف پروگرام ’کل تک ‘کے

اینکر جاوید چوہدری کی ملاقات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کےانٹرویواور ڈاکٹرائن کے حوالے سے جو باتیں ہورہی ہیں وہ پڑھ رہا ہوں، چیف جسٹس کوانتخابات میں ایک گھنٹےکی تاخیرکی بھی بات نہیں کرنی چاہیے، ثاقب نثار کو لگ رہا ہے کوئی چیز پرابلم کررہی ہے تو سدباب کرنا چاہیے، فیصلے چیف جسٹس کے ہاتھ میں ہیں،

کیس بنانے میں کون سی دیر لگتی ہے۔اپنے کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے کیس میں پراسیکیوشن اور گواہوں سمیت کسی کو معلوم نہیں کہ کرپشن کب ہوئی؟ میرے اثاثوں پر سرکاری پیسہ کہاں لگا؟، کرپشن کی ہے توبتائیں کہاں کی ہے، احتساب کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی ایسا کیس نکالیں جو عوام بھی تسلیم کریں۔ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی سے

متعلق ایک صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال پوچھا کہ کیا پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کیلئے راحیل شریف نےآپ سے کہا تھا؟۔ تو نواز شریف نے جواب دیا کہ فی الحال ان باتوں کا وقت نہیں ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بغیر کسی مرض کے ہسپتال پڑا رہا وہ نعوذ باللہ خود کو خدا سمجھتا تھا اور مکے دکھا کر کہتا تھا کہ نواز شریف اور بینظیر وطن واپس نہیں آئینگے

جبکہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا گھنٹوں ان کے دروازے کے باہر بیٹھے رہتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…