اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق تیرہ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی پیر کو سپریم کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران قائم کی گئی ۔ کمیٹی میں گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ ،
سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ڈاکٹر اکرام الحق ، سید شبر زیدی، محمود مانڈوی والا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار رانا، چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خالد انور، بزنس مین بشیر علی محمد ، طارق پراچہ ، سینئر بینکار عاطف باجوہ ، سابق چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان شامل ہونگے۔