کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس مرتبہ ہر امتحانی مراکز میں ممتحن کے بجائے رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیاجائے تاکہ سندھ سے
کاپی کلچر کا خاتمہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ نقل کی اشیا گائیڈ پر پابندی پکڑے جانے پر3 ماہ قید10ہزار روپے جرمانہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے نقل کروانے پراس کے ایڈمن پر25ہزار روپے جرمانہ6ماہ قیدہر ممبر کو بھی سزا یا جرمانہ کیا جائیگا۔