گوجرانوالہ (این این آئی) ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ سہیل احمد کی پراسرار موت کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈاکٹر، والد ، 43 سرکاری ملازمین سمیت سٹاف کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نے پولیس کو اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ آخری چیک اپ کے دوران
ڈپٹی کمشنر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ذہنی دباؤ میں مریض خود کشی کرلیتا ہے یا کسی کو مار دیتا ہے۔ ڈاکٹر نوید اسلم نے کہا کہ سخت ذہنی دباؤ سے نجات کی ادویات ڈپٹی کمشنرکو دی تھیں۔ ڈی سی نے سخت ڈپریشن کی ادویات نہ دینے کی درخواست کی تھی۔