چترال(سی پی پی) دروش کے مقام پر اوسیک گاؤں کے روڈ پر چلتی گاڑی کے ڈرائیو کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کی وجہ سے وہ موقع ہی پر جان بحق ہوگیا تاہم گاڑی میں بیٹھے ہوئے سواری معجزاتی طور پر دریا میں گرنے سے بال بال بچ گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق دروش کے مضافاتی علاقے اوسیک روڈ پر عین دریائے چترال کے کنارے چڑھائی پر سفر کے دوران ڈرائیور نے کہا کہ مجھے سینے میں درد ہورہی ہے اس نے فوری طور پر گاڑی
روک لی اور کچھ لمحے انتظار کیا اس دوران اس کا درد شدید ہونے لگا اور چند ہی لمحوں میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اگر ڈرائیور گاڑی کو نہ روکتے تو خدشہ تھا کہ گاڑی دریائے چترال میں گرجا تی جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے تمام سواری جاں بحق ہونے کا خطرہ تھا۔مگر ڈرائیور نے کمال ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے پہلے گاڑی کو ایک جانب لے جاکر روک دی اس کے بعد انتقال کرگیا۔