منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ۜانتقام نہیں انصاف۔۔سیاستدانوں کو انڈر پریشر رکھنے کیلئے کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے، بند کمروں میں الیکشن نہ ہونے کی باتیں، فضل الرحمن آخر دل کی بات زبان پر لے ہی آئے، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان(این این آئی) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جو کچھ بلوچستان اور سینٹ کے الیکشن میں نظر آیا وہ کمزور ترین جمہوریت کی علامت ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن سے جمہوریت کو شکست ہوئی ہے اوربند کمروں کی سیاست کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ۔سیاسی جماعتوں کو اپنی ترجہات کا تعین کرنا ہوگا۔

پارٹی مفادات کو سامنے رکھنے کی بجائے ملک اورسیاست کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات بروقت کرائے جائیں۔انتخابات میں دیر ہوئی تو عوام کا اعتماد نہیں رہے گا الیکشن نہ ہونے کی اگر کوئی بند کمروں میں باتیں کررہے ہیں تو انہیں اجتناب کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کا اہم کردارنظر آئے گا اورحلقہ بندیوں میں کہیں 4 لاکھ تو کہیں 10لاکھ کی آبادی پر حلقہ بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام نہیں ہوگا وہاں کے انفرااسٹکچرکو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اداروں کو انصاف کے جزبے سے سننا چاہئے ،انتقام کے جزبے سے نہیں۔ مولا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کو کس طرح انڈر پریشر رکھا جائے یہ سیاست کا حصہ بن گیا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابی اتحاد ایم ایم اے کا ہوگا اس کے تحت انتخابات لڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…