ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور میں لگتا ہے، پیسہ عوام کا اور اشتہارات پر شکلیں شریف برادران کی لگتی ہیں ،شاہد خاقان کس طرح کے وزیراعظم ہیں؟کپتان ن لیگ پر برس پڑے، سنگین الزامات عائد کر دئیے

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ/اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پتلا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں۔مانسہرہ میں ممبر سازی کیمپوں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کوحکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیا ہے اور آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اتنا خیبرپختونخوا کا فنڈ نہیں جتنا پیسہ شہبازشریف نے لاہور میں لگادیا۔

پنجاب کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور پر لگتا ہے جب کہ محدود ترین وسائل کے باوجود کے پی کے میں تبدیلی نظرآرہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پختونخوا کے اشتہارات میں پرویز خٹک اور میری تصاویر نہیں آتیں، پیسا عوام دیتی ہے اور اشتہارات پر شکلیں ان لوگوں کی آجاتی ہیں، اشتہارات کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ خاقان عباسی ہیں جب کہ میاں برادران زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں مگر بنتے شریف ہیں، ہم نے زرداری اور شریفوں کی وکٹیں اڑانی ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے میں عمران خان نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبے کو بھی ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا، شہباز شریف کے دعوے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی ٗپنجاب میں ’گڈگورننس‘ کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے آڈٹ رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بیضابطگیاں سامنے آئیں، آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبراً دبادیئے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…