جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چین کا خلائی اسٹیشن بے قابو، کس تاریخ کو زمین سے ٹکرانے والا ہے؟دنیا کی بڑی آبادی خطرے کی زد میں آگئی

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کا خلائی ستیشن تیانگونگ قابو سے باہر ہو گیا، تیزی سے زمین کی سمت بڑھ رہا ہے، آئندہ چند دنوں میں کسی بھی وقت زمین پر گر جائے گا، 30مارچ سے 2اپریل کے درمیان زمین پر کس ملک میں گرے گا، ماہرین کا تجزیہ جاری، دنیا کی بڑی آبادی کو خطرات لاحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کا پہلا خلائی ستیشن تیاگونگ قابو سے باہر ہو گیا

اور تیزی سے زمین کی سمت بڑھ رہا ہے اور ماہرین کے مطابق 30مارچ سے 2اپریل کے درمیان کسی بھی وقت زمین پر گر سکتا ہے، تیا نگونگ خلائی اسٹیشن 9.4 ٹن وزنی ہے جب کہ اس کی لمبائی 34 فٹ اور چوڑائی 11 فٹ ہے۔ اسے تقریباً دو سال تک خلاء میں رہتے ہوئے زمین کے گرد چکر لگانے کےلیے بنایا گیا تھا۔مارچ 2016 میں چینی سائنس دانوں نے اعلان کیا کہ تنانگونگ نے ڈیٹا بھیجنا بند کردیا ہے جس کے بعد خلائی اسٹیشن زمین پر موجود ماہرین کے کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ خلائی اسٹیشن بے قابو ہوکر زمین پر واپس گرجائے گا۔یورپی خلائی ایجنسی سے وابستہ سائنس دانوں کے مطابق، تیانگونگ کے مدار کی حاصل کردہ معلومات مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ خلائی اسٹیشن 30 مارچ سے 2 اپریل کے درمیان کسی بھی وقت زمین پر گرسکتا ہے۔ لیکن یہ کہاں گرے گا؟ اس بارے میں بہت بے یقینی ہے۔ اب تک لگائے گئے حساب کتاب کے مطابق، تیانگونگ 1 خطِ استوا سے 43 درجے جنوب سے لے کر 43 درجے شمال تک، کسی بھی جگہ گر سکتا ہے۔ یہ علاقہ وسطی چین سے لے کر آسٹریلیا کے انتہائی جنوبی سرے تک کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ تشویشناک یہ ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی ان ہی علاقوں میں آباد ہے۔سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلائی اسٹیشن کا بڑا حصہ زمینی فضا میں واپس داخل ہوتے وقت یعنی اپنی ’’ری اینٹری‘‘

کے دوران، زمینی فضا سے زبردست رگڑ کے باعث جل کر راکھ ہوجائے گا اور بیرونی کرہ ہوائی میں بکھر جائے گا۔ لیکن پھر بھی خلائی اسٹیشن کے کچھ سخت اور مضبوط حصے زمین تک ضرور پہنچ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…