اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کی پاکستانی عوام میں مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، اپنی خوش مزاجی اور دھن کے پکا ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی بہادری اور دلیری کی وجہ سے بھی پاکستانی عوام ان کے گرویدہ ہیں۔ راحیل شریف کی ایک تازہ ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی عوام پہلی بار ایک نئے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایبٹ آباد میں پیفرز میس کے دورے کے موقع پر ایف ایف رجمنٹ
کے استقبالیہ میں پشتو نغمے پر راحیل شریف کا فوجی جوانوں کے ساتھ رقص دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور پاکستانی عوام اپنے اس ہیرو کو منفرد انداز میں دیکھ کر خوب سراہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل راحیل شریف کی سعودی عرب میں شاہی خاندان کی شادی کے موقع پر تلوار کے ساتھ رقص کی بھی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے جس میں وہ تلوار اٹھا کر سعودی روایتی رقص کر رہے ہیں۔