منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔۔نواز شریف دل کے مریض اور انکی اہلیہ شدید بیمارہیں،کیپٹن صفدر اپنے سسر اور سابق وزیراعظم کو جیل کیوں بھجوانا چاہتے ہیں، معروف کالم نگار نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف دل کے مریض ان کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج، کیپٹن صفدر نواز شریف کو جیل بھجوانا چاہتے ہیں ،معروف کالم نگار اسرار احمد رانا کا اپنے کالم میں انکشاف۔ ملک کے معروف کالم نگار اسرار احمد رانا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ میاں صاحب آپ میری بات مانیں، میں آپ کا اس وقت رینکنگ میں نمبر1 ہمدرد ہوں۔ ایویں ہلاشیری میں نہ آئیں۔

عقلمند کو اشارہ ہی کافی ہوتا ہے اور آپ کو تو اتنے اشارے ہوگئے، جتنے ٹریفک وارڈن روڈ پر کھڑی گاڑیوں کو نہیں کرتا۔ اتنی مشکل سے مریم بی بی آپ کو بند گلی میں لائیں۔ اب یہ آپ کے داماد حضور یہاں سے آپ کو جیل کے پیچھے لے جانے کے چکروں میں ہیں۔ ذرا ملاحظہ کریں ان کا خطبہ! انہوں نے کہا نواز شریف اکیلے جیل نہیں جائیں گے، ان کے ساتھ بیس کروڑ عوام بھی جائیں گے، کسی میں ہمت ہے تو نواز شریف کو جیل میں بھیج کے دکھائے۔ اللہ بخشے کبھی ہم بھی خاصے چھوٹے ہوتے تھے، ہم نے کلاس میں جن کو پھینٹی پڑوانی ہوتی، ہم اپنے مانیٹر کو جو خاصے تگڑے تھے، چیلنج کرتے ’’جے پیو دا ایں، میرے دوست کو ہاتھ لگا کر دکھاؤ۔ وہ ہمارے دوست کو ایک آدھ دھر دیتے، یوں ہمارے دوست کی آتما کو مفت میں شانتی مل جاتی، ہم کان لپیٹ کر نکرے لگ جاتے۔ اکثر ہمارا دوست پوچھتا تو ان کو روک نہیں سکتا تھا تو چیلنج کیوں کیا۔ ہم کہتے کیا ہوا، اس نے تمہیں دو کرا دیں، یہ دیکھو ہم نے چیلنج کیا کیا۔ بھیا میرے کیپٹن میاں صاحب کہہ رہے ہیں اداروں کو بیٹھ کر بات کرنا چاہئے۔ ان کے لہجے میں بات چیت کی خواہش ڈل ڈل پڑ رہی ہے اور آپ پھر وہیں ہیں، جاندے کی او تسی۔ آپ کا کچھ نہیں جانا، آپ کی بڑھکوں سے میاں صاحب کو جیل ہو جانی ہے۔ ان کی بیگم کو اللہ صحت دے، مشکل میں ہیں، خود میاں صاحب دل کے مریض ہیں۔ میری آپ سے اور

مریم بی بی سے التجا ہے خدارا ہتھ ہولا کر دیں۔ آپ کے بیانات کی چاند ماری سے آپ کا کچھ جائے نہ جائے، تانگہ کچہریوں خالی آسکتا ہے اور سجنا کو قید بول سکتی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…