پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پی آئی بی اور بہادر آباد گروپ میں جنگ، فتح بہادر آباد کے نام فاروق ستار کی چھٹی، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی)الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینئر شپ سے ہٹا دیا ، جبکہ فاروق ستار کی جانب سے کرائے جانے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ، فاروق ستار کے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق اعتراضات کو بھی مسترد کر دیا گیا ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے۔

ہم فاروق ستار سے کہیں گے کہ اس فیصلے کو چیلنج کریں ،ہمارے بہادر آباد کے ساتھیوں میں سے کوئی بھی آج الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا شائد ان کو پہلے سے فیصلے کا علم تھا ۔پیر کو الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کی کنوینرشپ سے متعلق محفوظ کردہ مختصر فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستیں منظور کرلیں ، الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کے اعتراضات کو مسترد کر دیا ، فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، فیصلے کے مطابق فاروق ستار ایم کیو ایم کے کنوینئر نہیں رہے، فاروق ستار کی جانب سے کرائے جانے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ۔واضح رہے کہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ سے ہٹانے کے لئے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ، کنوینئرشپ کے معاملے پر ہونے والی 4 سماعتوں کے دوران دونوں گروپوں کے وکلا کی جانب سے دلائل دیے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء علی رضا عابدی نے کہا کہ آج فیصلہ سنایا گیا جس میں خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی پٹیشن قبول کی گئی ہے ۔

ہم نے فاروق ستار کی طرف سے چیلنج کیا تھا کہ الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ نہیں ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ آج کا فیصلہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم فاروق ستار سے کہیں گے کہ اس فیصلے کو چیلنج کریں ، ہمارے بہادر آباد کے ساتھیوں میں سے کوئی بھی آج الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا شائد ان کو پہلے سے فیصلے کا علم تھا ، آج بینچ موجود نہیں تھا ریڈر نے آکر فیصلہ سنایا ، ہم فاروق ستار سے بات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل کا بتائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…