سیالکوٹ (آئی این پی )سفاک خالہ نے پانچ سالہ بھانجی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ دین پورہ میں پانچ سالہ بھانجی میرب فاطمہ کو اسکی خالہ راحت محمودہ زوجہ فردوس احمد نے گردن پر چھری چلا کر شدید زخمی کردیا جس نیزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گھر میں ہی تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔
ننھی مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تھانہ اہلکار کے مطابق راحت بی بی دماغی مریضہ بتائی جاتی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا تاہم ابھی تفتیش جاری ہے ،جسکے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ پولیس نے مقتولہ بچی کے والد عبد الستار کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کرلیا ہے۔