نارووال(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ سب مل کر کسی ایسے نام پراتفاق کریں جس کی جمہوری وابستگی پر شک و شبہ نہ ہو ، پاکستان میں جو انتخابات ہو نے جا رہے ہیں ملک کی تاریخ کے لیے بہت اہم ہیں
پاکستان نے پچھلے پانچ سالوں میں جو اقتصادی ترقی کی ہے اس کے لیے بہت ضروری ہے کہ صاف شفاف انتخابات سے اقتدار کی منتقلی ہو اگلے انتخابات میں اگر کسی قسم کا تنازعہ نے جنم لیا تو ہماری پانچ سال کی محنت پر پانی بھر جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالہ سے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے کراچی میں انعقاد پر پوری قوم اور خاص طور پر کراچی کے عوام کو مبار ک آباد دیتا ہوں۔یہ کراچی کے عوام کے لیے تحفہ ہے اور امن کی جیت ہے یہ وہ شہرتھا کہ جہاں پہلے بھتے کی پرچیاں ملتی تھیں آج پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ بک رہے ہیں وہ کھیل کے میدان جو اجڑ چکے تھے اب آباد ہو رہے ہیں پاکستان جیت رہا ہے کرکٹ جیتی ہے اور عوام یہ عوام کی جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اُبھر رہا ہے اس کے لیے پوری قوم کو مبارک آباد دیتا ہوں یہ ہم سب کا فرض ہے کہ پاکستان کے امن کو قائم رکھنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔اس کے لیے پوری قوم کو مبارک آباد دیتا ہوں یہ ہم سب کا فرض ہے کہ پاکستان کے امن کو قائم رکھنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں