اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے مردہ قرار دیئے گئے لاہور کے کونسلر زندہ ہوگیا ہے اور اسحاق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ میں بیان دینے کا اعلان بھی کیا ہے لاہور کے کونسلر ابوبکر کو اسحاق ڈار نے ٹی وی پروگرام میں مردہ قرار دیا تھا تاہم ٹی وی پر آ کر ابوبکر نے کہا کہ وہ زندہ ہے اور اسحاق ڈار کے جھوٹ کوثابت کرنے کے لئے سپریم کورٹ جائے گا اور اسحاق ڈار کے خلاف پبلک پارک پر سڑک بنانے کے حوالے سے عدالت عظمٰی کو حقائق سے آگاہ کرے گا ۔ ابوبکر نے کہا
کہ اسحاق ڈار کو پارک کی زمین پر سڑک بنانے کے حوالے سے نہ وہ ان کے گھر گئے تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی عہد کیا تھا اسحاق ڈار اس حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں عدالت کو چاہئے کہ مجھے بلائے اور اسحاق ڈار کے جھوٹ کو میں ثابت کروں گا سپریم کورٹ نے پارک کی زمین پر سڑک کشادہ کا حکم اسحاق ڈار نے دیا تھا سپریم کورٹ نے سڑک ختم کر کے دوبارہ پارک بحال کرانے کا حکم دیا ہے جس پر عمل بھی ہوا ہے جبکہ سڑک بنانے کے اخراجات اسحاق ڈار نے ابھی تک ادا نہیں کئے ۔۔( جاوید)