لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ان ورکرز کو چیلنج کیا ہے جو ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مخالفت کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ایک ماہ آپ ڈاکٹر عامر لیاقت کی کارکردگی دیکھیں اس کے بعد آپ خود ڈاکٹر عامر کے ساتھ کھڑے ہوں گے،
ایک انٹرویو میں جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران سے پوچھا گیا کہ تحریک انصاف کے وہ ورکرز جو ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت کے خلاف ہیں، آپ ان ورکرز کو کیسے مطمئن کریں گے؟اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ عامر لیاقت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے وہ ایک سیاسی ورکر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جب فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے تب ان کی بھی بہت مخالفت کی جاتی تھی لیکن اب لوگ فواد چوہدری کو روک کر ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں اور میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی مخالفت کرنے والے ان ورکرز کو جو عامرلیاقت کی پارٹی میں شمولیت کو ٹھیک نہیں سمجھتے، ایک ماہ کا چیلنج کروں گا کہ وہ ایک ماہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی کارکردگی کو دیکھیں اس کے بعد وہ خود عامر لیاقت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، یاد رہے کہ تحریک انصاف میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت ماضی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر بہت سارے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کو اعتراض ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ان ورکرز کو چیلنج کیا ہے جو ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مخالفت کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ایک ماہ آپ ڈاکٹر عامر لیاقت کی کارکردگی دیکھیں اس کے بعد آپ خود ڈاکٹر عامر کے ساتھ کھڑے ہوں گے