جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

اگر یہ بات ہے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بڑا کوئی بے وقوف ہوہی نہیں سکتا،عمران خان نے وزیراعظم سے 4سوال کردیئے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا وزیراعظم کو اب یاد آیا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہار س ٹریڈنگ ہوئی ٗ وزیراعظم کو اتنی ہی فکر تھی تو ان کی جماعت نے ہماری تجویز کی حمایت کیوں نہیں کی ٗوزیر اعظم بتائیں کہ پانامہ کیس اور اسکے فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت ہونے سے ترقی کا عمل کیسے رک گیا ؟ اگر ملک کا وزیر اعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعظیم کرنے

اور اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں تو دوسروں سے اسکی توقع کیسے ممکن ہے۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم سے اہم سوال پوچھ لئے ۔ عمران خان نے کہاکہ اچھا تو وزیر اعظم کو اب یاد آیا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔عمران خان نے کہاکہ وزیر اعظم کو اب ہوش آیا کہ سینٹ انتخابات میں سرمائے نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو اتنی ہی فکر تھی تو ان کی جماعت نے ہماری تجویز کی حمایت کیوں نہیں کی۔ عمران خان نے کہا کہ اس بیہودہ رسم کے خاتمے کیلئے ہم نے سینٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی اداکاری تو قوم نے دیکھ لی اب ذرا چند اہم سوالوں کے جواب بھی دیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بتائیں کہ پانامہ کیس اور اسکے فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت ہونے سے ترقی کا عمل کیسے رک گیا۔ عمران خان نے کہاکہ کیا وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ ترقی کے چند خیالی منصوبوں کی آڑ میں منی لانڈرنگ کے مجرم کو قانون سے بالاتر قرار دیا جائے۔ عمران خان نے کہاکہ کیا وزیر اعظم دس ارب ڈالرز سالانہ کی منی لانڈرنگ کو ایک نان ایشو سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دس ارب ڈالرز سالانہ کی یہ منی لانڈرنگ پاکستانی معیشت کی چولیں ہلا رہی ہے۔عمران خان نے کہا

کہ وزیر اعظم بتائیں انکی نظر میں نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہیں تو وہ بطور وزیر اعظم منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرم پر آنکھیں کیسے بند کرسکتے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو ان سے بڑا بیوقوف کوئی ہو نہیں سکتاانہوں نے کہاکہ اگر ملک کا وزیر اعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعظیم کرنے اور اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں تو دوسروں سے اسکی توقع کیسے ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…