جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد شہرقائد کے پھر سے روشنیوں کا شہر بننے کی دلیل ہے ٗ مریم اورنگزیب

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد شہرقائد کے پھر سے روشنیوں کا شہر بننے کی دلیل ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جس شہر میں خوف کے سائے منڈلاتے تھے،آج اسی شہر میں لوگ جوق در جوق میچ دیکھنے آ رہے ہیں۔ شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ملک سے اندھیرے مٹانے ۔

امن کو بحال اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔انہوںنے کہاکہ قوم کی لازوال قربانیاں شہر قائد میں امن کی بحالی اور خوشیوں میں شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،ان کی آمد سے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں اور قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن پورے ملک کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنارہی ہے۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ کراچی کی خوشیوں پر پوری قوم اور بالخصوص کراچی کی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی میرے وطن پر یہ بہار اور اس کی خوشیاں سدا سلامت رکھے ٗدعا ہے کہ آج کا دن خوشیوں اور سلامتی کے ساتھ پایا تکمیل کو پہنچے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…