پشاور (آئی این پی ) پشاورسمیت صوبہ خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں5.2 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لو گوں میں خوف حراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ پڑتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے اچانک پشاور سمیت صوبے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس ہوئے پشاور کے
علاوہ مردان،نوشہرہ،صوابی، ضلع دیر،کوہستان اور دیگر اضلاع میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑ تھے۔ لو گوں میں خوف حراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ پڑتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔