ساہیوال(آن لائن) ٹینکی گراؤنڈ میں نماز جنازہ پر شہد کی مکھیوں کا حملہ نماز جنازہ میں بھگڈر مچ گئی ۔مکھیوں کے کاٹنے سے 16افراد زخمی ہو گئے جن میں 8شدید زخمیوں مشتاق احمد65سالہ،محمد اشفاق 42سالہ،محمد نعیم 40سالہ،زین18سالہ،اسحاق 62سالہ،افتخار 50سالہ چاند 40سالہ اور چھ سالہ بچی عیشاء فا طمہ کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا
ہے کہ ایک بیکری مالک اللہ دتہ 92سالہ کی میت جب جنازہ کے لئے ٹینکی گراؤنڈ میں لائی گئی تو شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا اور ایک گھنٹہ کی تاخیر سے جنازہ کو اٹھا کر دوسری جگہ لے جا کر جنازہ پڑھایا گیا۔ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے مو قع پر بیس افراد کو فر سٹ ایڈ دی اور 16کو ہسپتال پہنچایا جن میں 8کی حالت تشویش ناک ہے۔