اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے وطن واپسی پر سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا جس کا وزارت دفاع نے تحریری جواب دیدیا ہے ٗوزارت دفاع کے سیکشن آفیسر اختر ملک کی جانب سے پرویز مشرف کے دبئی کے موجودہ پتے پر لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا کہ پرویز مشرف
کو سیکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے بھی وزارت دفاع کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔اختر شاہ نے بتایا کہ معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کر سکتے، وزارت داخلہ نے ہی پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا ہے تو وہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی کیسے دے گی؟۔