بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں ہمیشہ کیلئے مارشل لا کا راستہ روکنا ہے تو پھر یہ کام کرنا ہو گا۔۔سینئر سیاستدان نے حکومت کواہم مشورہ دے ڈالا

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کو انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اگر جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان واپس نہیں بھی آتے تو اس صورت میں بھی ان کا ٹرائل ہونا چاہیے کیونکہ مقدمے کو ان کی غیر حاضری میں بھی چلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مشرف کے خلاف غداری کیس کو چلایا جائے گا تو اس سے مستقبل میں مارشل لاء اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کا راستہ روکا جاسکتا ہے لہذا یہ بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور میں 18ویں ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 6 کے حوالے سے قانون سازی کی لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز ایک میز پر متحد نہیں ہوں گے، اْس وقت تک ملک میں آئین و قانون کی بلادستی ممکن نہیں اس لیے سب کو مل کر اس مقصد کو پورا کرنا چاہیے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…