لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان پر امریکہ نے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ پتہ چلا ہے کہ آپ پر امریکہ نے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، جس پر سینئر صحافی اوریا مقبول جان نے کہا کہ میں کوئی بندوق نہیں چلاتا صرف گفتگو ہی کرتا ہوں اگر امریکہ کو میری گفتگو ہی بری لگتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکہ میں برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایمبیسی
نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس آدمی کو یہاں سے سوار نہ ہونے دیا جائے، اوریا مقبول نے کہا کہ اس وقت امریکہ افغانستان کے اندر اپنی بدترین شکست کے قریب ہے اگر وہ اس بدترین شکست کا بدلہ اسی طرح لینا چاہتا ہے تو مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے امریکہ کے اس اقدام پر۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں روزانہ 22 امریکی فوجی خود کشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ملا ضعیف کا جو انٹرویو کیا ہے یہ انٹرویو ہی انہیں برا لگا ہے اسی لیے انہوں نے میرے امریکہ داخلے پرپابندی عائدکی ہے۔