اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی سے الگ اپوزیشن گروپ بنانے کا اعلان کیاہے ۔جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار سینیٹر اعظم خان سواتی نے ایم کیوایم اورجماعت اسلامی کے سینٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سینٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے تحریک انصاف کے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر پر اتفاق کیا ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ
پیپلز پارٹی نے ہمارا ساتھ نہ دے کر اپوزیشن کو سینٹ میں سخت نقصان دیا ، سینٹ میں اپنا الگ اپوزیشن گروپ بنائیں گے اورملکی مفادات کا تحفظ کرینگے، خوشی ہے کہ سینٹ اپوزیشن میں ہمارا منفرد اور مثبت کردار ہوگا، ہمارا اپوزیشن گروپ انشاء اللہ ملکی اور ملی توقعات پر پورا اترے گا۔واضح رہے کہ ز پارٹی کی شیری رحمان کو اپوزیشن کے34سینیٹرز کی حمایت حاصل ہونے کے بعد چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے انکو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔