منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

اہم سیاسی جماعت کوباقاعدہ طورپر تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کردیاگیا،آئندہ عام انتخابات تحریک انصاف کے ہی پلیٹ فارم سے میدان میں اترنے کا اعلان

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (این این آئی)صوابی قومی محاذکو باقاعدہ طورپر تحریک انصاف میں ضم کردیاگیا ،اس فیصلے کا باضابطہ اعلان پارٹی چیئرمین نورزادہ ، جنرل سیکرٹری لیاقت یوسفزئی اور مرکزی وائس چیئرمین اقبال احمد نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر کی موجودگی میں حقانی لائبریری میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا ،جس میں پارٹی کے جائنٹ سیکرٹری حیاء خان اور فنانس سیکرٹری مشتاق کے علاوہ پی ٹی آئی کے ضلعی انور حقداد ،جنرل سیکرٹری میجر(ر) فدا حسین ،اسرائیل شاہ باچہ ،ہاورن خان

سابقہ ناظم ،شاہ ولی خان اور عبدالستار وغیرہ نے بھی شرکت کی ، صوابی قومی محاذ کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے انتخابات میں حصہ لینے ،اس حوالے سے دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے اورکسی سیاسی جماعت میں اپنی جماعت کو ضم کرنے کیلئے اجلاس کرکے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے متفقہ طور پر پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے پر اتفاق کیا ، انہوں نے کہا کہ 14 اپریل 1999 کو صوابی گراؤنڈ میں منعقدہ کنونشن میں پارٹی کی بنیاد اس مقصد کیلئے ڈالی تھی کہ صوابی کو اپنی قیادت مل کر یہاں کے محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے ،جس میں صوابی قومی محاذ نے کامیابی حاصل کی ،جس کے نتیجے میں محاذ کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم خان مرحوم ممبر صوبائی اسمبلی ،محمد جمیل ایڈوکیٹ ضلع کونسل کے نائب ناظم بننے کے علاوہ محاذ کی اتحاد سے ایم این اے عثمان خان ترکئی ،شہرام خان ضلع ناظم اور ایم پی اے منتخب ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت نے ہمیشہ صوابی کی بجائے دیگر اضلاع سے لوگ لاکر یہاں سے ممبران اسمبلی منتخب کرتی رہی جس کی وجہ سے صوابی کی بنیادی مسائل حل نہیں ہوپاتے اورترقی کے حوالے سے صوابی کافی پسماندہ رہا اب چونکہ سپیکر اسدقیصر نے صوابی کے کافی مسائل حل کرکے صوبے سے زیادہ فنڈ یہاں منتقل کیا اسلئے حالات کا تقاضایہی ہے کہ ہم اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرسکے ،19 سال بعد ہمارا خواب پورا ہوگیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…