پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کن لوگوں کی بددعائوں کی وجہ سے نواز شریف آج اس حال تک پہنچے ہیں اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں ان لوگوں کیساتھ کیا سلوک کرتے رہے؟ نواز شریف کا مستقبل کیا ہے؟جاوید چوہدری نے بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف کالم نگار جاوید چوہدری اپنے کالم میں نواز شریف کے دوسرے وزارت عظمیٰ کے دور میں آج کے چیف جسٹس اور اس وقت کے سیکرٹری لا ثاقب نثار کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ نواز شریف اور جسٹس ثاقب نثار کے درمیان اختلافات اور دوریاں پیدا شدت اختیار کر چکی تھیں۔ جاوید چوہدری لکھتے ہیں کہ اس وقت کے

وزیراعظم نواز شریف کو حکومت کے سیکرٹری لا ثاقب نثارکے خلاف بھڑکانے میں اس وقت کے اٹارنی جنرل کا اہم کردار تھا، وہ آئی بی کے سپریم کورٹ میں لگے کیسز پر پیش ہونے کیلئے آئی بی سے 35لاکھ روپے فیس وصول کرنا چاہتے تھے جس پر آئی بی کے سربراہ نے سیکرٹری لا ثاقب نثار سے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں جسٹس صمدانی کو وکیل کرنے کی اجازت دے دیں‘ میاں ثاقب نثار نے فوراً منظوری دے دی‘ اٹارنی جنرل شکار ہاتھ سے نکلنے پر لاء سیکرٹری کے خلاف ہو گئے‘ یہ ان سے لڑ پڑے‘انہوں نے وزیراعظم کے کان بھی بھر دیئے‘وزیراعظم پہلے ہی بھرے بیٹھے تھے‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے بے شمار وکلاء‘ کارکنوں اور ایم این ایز کو بھی لاء سیکرٹری پر اعتراضات تھے‘ وزیراعظم نے ایک دن اٹارنی جنرل سمیت تمام شکایات کنندگان کو وزیراعظم آفس طلب کر لیا‘ یہ دو اڑھائی سو لوگ تھے‘ وزیراعظم نے ان سب کو آڈیٹوریم میں جمع کیا‘ لاء سیکرٹری میاں ثاقب نثار کو بلایا اور کھلی کچہری لگا دی‘ اٹارنی جنرل سمیت ہر شخص وزیراعظم کو اپنی شکایت سناتا تھا اور وزیراعظم لاء سیکرٹری سے پوچھتے ”جی میاں صاحب جواب دیں“ زیادہ تر شکایات تقرریوں سے متعلق تھیں‘شکایت کنندگان کا کہنا تھا‘ ہم پرانے مسلم لیگی ہیں‘ ہماری حکومت ہے‘ آپ نے مجھے فلاں ڈیپارٹمنٹ میں لاء آفیسر بنانے کا حکم دیا تھا لیکن لاء سیکرٹری نے

آپ کے حکم کی پرواہ نہیں کی‘ لاء سیکرٹری کا جواب ہوتا تھا ”سر ان کی ڈگری جعلی ہے‘ ان کا تجربہ پورا نہیں‘ میں انہیں کیسے لگا دوں“ لیکن کارکنوں کا کہنا تھا‘ وزیراعظم سپریم ہیں‘ ان کا حکم آخری ہونا چاہیے‘ میاں ثاقب نثار نے وہاں کھڑے کھڑے فیصلہ کر لیا میں ان لوگوں کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ ”کھلی کچہری“ ختم ہوئی تو یہ خالد انور سے ملے اور اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔

خالد انورجو اس وقت وزیر قانون تھے اور اس وقت کے وکیل ثاقب نثار کو بطور سیکرٹری لا اپنی معاونت اور حکومت کی مدد کیلئے عہدے پر لائے تھے نے ان سے معذرت کی اور کہا ”حکومت کی گورننس دیکھ کر میرا دل چاہتا ہے میں سمند میں چھلانگ لگا دوں“ خالد انور نے 12 اکتوبر 1999ء کے بعد پارٹی اور سیاست دونوں چھوڑ دیں‘ یہ صرف وکالت تک محدود ہو گئے۔

میاں نواز شریف کی ماضی کی یہ وہ غلطیاں ہیں جو ہمالیہ بن کر اس وقت ان کے سامنے کھڑی ہیں اور مجھے محسوس ہوتا ہے یہ اس بار یہ ہمالیہ عبور نہیں کر سکیں گے‘ ان کاشاہانہ مزاج اور ایماندار لوگوں کی تذلیل انہیں اس بار راستہ نہیں دے گی‘یہ اس بار ”اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں“ کا شکار بن جائیں گے‘ باقی اللہ بہتر جانتا ہے اور بہتر کرتا ہے‘

یہ میاں نواز شریف کیلئے کوئی راستہ نکال دے تو اور بات ہے ورنہ ملک کے ہر سمجھ دار شخص کو آگے راستے بند نظر آتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…