ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

’’23مارچ کو یوم پاکستان کا نام کیوں دیا گیا ؟‘‘اس دن ایسا کیا واقعہ رونما ہوا تھا جسے ہمیشہ سنہر ی الفاظ میں یاد رکھا جائے گا ؟ایسی معلومات جن کا بہت کم لوگوں کوعلم ہے

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ نگار نصرت جاوید نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جو 23مارچ کے حوالے سے ہونے والے واقعہ کی وجہ سے یہ دن منایا جاتا ہے ۔ اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے بے شمار قربانیاں دی گئیں ۔ 23مارچ کو پریڈ ہونا بھی اچھی بات ہے۔ 23مارچ کا صرف ملٹری پہلو نہیں ہے کہ بلکہ اس دن کا ایک اور پہلو بھی ہے ۔

ہمارے ملک میں بچوں کو مطالعہ پاکستان کا درس تو دیا جاتا ہے مگر انہیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ ہم نے آزادی تو 14اگست 1947کو حاصل کی جبکہ ہم 1956میں بننے والے برطانوی آئین کے تحت اس ملک کو چلاتے آرہے ہیں ۔ اور برطانیہ کی ملکہ تب ہمارے ملک کا گورنر جنرل بناتی تھی۔ ہم نے جب آزاد ی حاصل کی تب ہمارے پاس ملک کو چلانے کیلئے کوئی آئین نہیں جس کیلئے ہم برطانیہ کے بنائے گئے 1935کے گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اپنے کام کرتے آرہے ہیں ۔ 1956 کو جب ہم آئین بنانے کے قابل ہوئے تو ایک آئین بنایا گیا جسے 23مارچ کے دن لا گو کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسے جمہوریہ پاکستان کا نام دیا گیا ۔ اس لئے 23مارچ کا دن سیاسی جدو جہد کو منانے کا دن ہے کیونکہ 23مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی۔اور دوسری بات یہ ہے کہ 23مارچ کو ہمیں آئین مل گیا اور ہم ایک خود مختار ملک بنانے کے قابل ہو گئے۔اور پھر 1956سے ہم نے 23 منانا شروع کیا۔لیکن وہ آئین 1958ء میں ختم کر دیا گیا ۔ حقیقت بات یہ ہے کہ پاکستان میں برطانوی بادشاہت کا مکمل خاتمہ 23مارچ 1956کو ہوا تھا ۔1956میں پاکستان باضابطہ طور پر یک پبلکن جمہوریت بنا تھا اس سے پہلے سارے حکمران پاکستانی آئین بننے تک برطانوی بادشاہت کے وفادار رہے تھے ۔ اس کے بعد نہ تو حلف میں برطانوی ملکہ یا بادشاہ سے وفاداری کا حلف لینا پڑا اور نہ ہی گورنر جنرل کی منظور برطانوی بادشاہ یا ملکہ کرتا ۔ اس لیے مکمل آزاد ی کی خوشی میں ملک بھر میں یوم پاکستان 23مارچ کو پاکستان منانے کا اعلان کیا گیا گھا ۔

حقیقت میں 23مارچ کے دن کی پاکستان میں وہی اہمیت تھی جو بھارت میں 26جنوری کی تھی ۔ بھارت کا آئین 26جنوری 1950کو نافذ العمل ہوا تھا اور بھرات ایک کڈومینن ریاست ایک آزاد جمہوریہ بنا تھا اس لیے وہاں یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے ۔ لیکن کیوں کہ پاکستان میں پہلے آئین کو توڑ دیا تھا اس لیے اس دن کو بعد میں قرارداد پاکستان سے منسوب کر دیا گیا

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…