کراچی (آئی این پی ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کہ 23مارچ قائد اعظم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کے عہد کرنے کا دن ہے، کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لیے بہت کام ہوا ہے، مسلح افواج و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں امن و مان کی بحالی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ جمعہ کویوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ کابینہ کے
ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ آج کا دن قائد اعظم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کے عہد کرنے کا دن ہے، کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لیے بہت کام ہوا ہے اور آج کراچی امن کا گہواراہے، مسلح افواج و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں امن و مان کی بحالی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔