بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار پارٹی قیادت اختلافات، ن لیگ میں شمولیت کے لیے کس اہم سیاسی رہنما کو دعوت دی گئی ہے؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما راجہ محمد بشارت کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے رابطے شروع ہوگئے ، اس سلسلے میں راجہ بشارت نے بھی مشاورت شروع کردی ،چوہدری نثار کی پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد بشارت راجہ سے مسلم لیگ (ن) نے رابطے شروع ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے حوالے سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں اور انہیں (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دیدی گئی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق راجہ بشارت کو 2008اور2013کے عام انتخابات میں چوہدری نثار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا جبکہ وہ 2002میں صوبائی نشست سے ہارے تھے جس کے بعد چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات سے اپنی خالی ہونے والی نشست سے انہیں ایم پی اے بنوا کر پنجاب کا وزیر قانون بنوایا تھا ۔بشارت راجہ 1997میں (ن) لیگ میں تھے اور شہباز شریف کے ساتھ صوبائی وزیر قانون رہے ۔ وہ چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سبق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ اختلافات کے بعد بشارت راجہ سے پارٹی میں شمولیت کے لئے رابطے شروع کئے گئے ۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بشارت راجہ کو آئندہ الیکشن کیلئے چوہدری نثار کے مقابلے میں لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔بشارت راجہ 1990،1993،1997میں تین مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بھی رہے ۔ اس وقت راولپنڈی کینٹ سے اعجاز الحق کی قومی اسمبلی کی نشست سے وہ صوبائی حلقے سے الیکشن لڑے تھے ۔ واضح رہے کہ 2013کے الیکشن میں کلر سیداں کے حلقے سے بشارت راجہ چوہدری نثار40ہزار سے زائد ووٹوں سے ہارے تھے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…