بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

دس ہزارروپے کا نوٹ، اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کر دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس وقت ڈالر کی قدر میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پاکستانی روپے کی قدر اس کے مقابلے میں کم ہوتی جا رہی ہے، ڈالر کی قیمت کہاں جا کر تھمے گی اس کے بارے میں معاشی ماہرین بھی ابھی کچھ نہیں کہہ پا رہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت نے اپنے ہر بجٹ میں کامیابی کے دعوے کیے ہیں لیکن اس سال ملک کے محاصل کے ساتھ ساتھ مجموعی پیداوار کی شرح نمو میں اعشاریہ پانچ فیصد کمی کا سامنا ہے جب کہ گزشتہ بجٹ میں یہ شرح 6 فیصدمقرر کی گئی تھی۔ اس حوالے سے عالمی مالیاتی اداروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ناقص مالی و اقتصادی پالیسی کی وجہ سے جہاں رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے مالیاتی خسارے اور بیرونی قرضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے وہاں افراطِ زر کی شرح میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ اس وقت ڈالر اور پاکستانی روپے کی اتار چڑھاؤ کی خبریں ہر طرف زیرگردش ہیں وہیں پھر سوشل میڈیا پر دس ہزار روپے کے نوٹ کا عکس بھی وائرل ہے۔ یہ دس ہزار کا نوٹ پہلی نظر میں بالکل اصل معلوم ہوتا ہے، یہ نوٹ جس نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے اس خود ساختہ بنائے گئے دس ہزار کے نوٹ پر قائداعظم کی تصویر ظاہر کرکے اس سے لوگوں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ دس ہزار کا نوٹس عنقریب متعارف کرایا جانے والا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے دس ہزار مالیت کے نوٹ کو متعارف کرانے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ نوٹ جعلی ہے اور اسے کسی ماہر فوٹو شاپ نے بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے۔ یہ دس ہزار کا نوٹ پہلی نظر میں بالکل اصل معلوم ہوتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…