بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نیب میں پیش ،اطالوی کمپنی خریدنے کے بعد قومی خزانے کو کس طرح اربوں کا نقصان پہنچایاگیا؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی قومی احتساب بیورو لاہور آفس میں پیش ہو گئے جہاں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے سوالات کئے ۔ بتایا گیا ہے کہ جہانگیر صدیقی سے ازگارڈ نائن لمیٹڈ کمپنی کی تمام شیئر ٹرانزیکشن اور تجارتی معاہدوں کے حوالے سے

تفصیلات اور معلومات حاصل کی گئیں۔ذرائع کے مطابق اس کیس کی تحقیقات میں نیب2008ء میں 2کروڑ 37 لاکھ یورو کے فنڈز کی ادائیگی کی تحقیقات کر رہا ہے، جو ایک اطالوی کمپنی مونٹے بیلو ایس آر ایل کو خریدنے میں استعمال ہوئے تھےجبکہ اس ڈیل میں سوئڈن کی ایک غیر ملکی کمپنی فیئر ٹیل ایس آر ایل کو استعمال کیا گیا تھا جسے شیئرہولڈرز کے ساتھ نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس کے ساتھ نیب کے کیس میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ لون ڈیفالٹس کو درست کرنے لیے ایگری ٹیک لمیٹیڈ کمپنی کے شیئرز کو مختلف مالیاتی اور سرکاری اداروں کو مارکیٹ سے اضافی رقیم میں فروخت کیا گیا، جس کے نتیجے میں مختلف مالیاتی اور حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کو نقصان اٹھانا پڑا۔نیب لاہور کی جانب سے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینچ کو بھی خط لکھ کر اس کمپنی کے دونوں معاملات کا ریکارڈ فراہم کرنے کہا گیا ہے۔نیب لاہور کی جانب سے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینچ کو بھی خط لکھ کر اس کمپنی کے دونوں معاملات کا ریکارڈ فراہم کرنے کہا گیا ہے



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…