اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئیں،انہیں 34ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل تھی، شیری رحمان سینیٹ میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں، انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا، اس ضمن میں سینیٹ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جمعرات کو شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئیں،
اس ضمن میں سینیٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شیری رحمان کو پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا، وہ سینیٹ میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں، شیری رحمان سینیٹ میں 12ویں اور پیپلز پارٹی کی ساتویں اپوزیشن لیڈر ہیں، انہیں 34ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل تھی، شیری رحمان نے منتخب ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا چارج سنبھال لیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق نہ ہو سکا اور پیپلز پارٹی نے اپنا اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری نے شیری رحمان کی بطور اپوزیشن تقرری پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اکثریتی ممبران کی حمایت حاصل تھی، شیری رحمان انتہائی قابل پارلیمنٹیرین ہیں، ان کی اپوزیشن لیڈر کے تقرر سے مثبت پیغام جائے گا۔واضح رہے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں اپوزیشن اتحادکے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔(اح)