کراچی(این این آئی)حکومت نے عوام کودھوکے میں رکھ کر رگڑا لگایاڈالر کی قیمت 115 روپے پر خودہی نہیں گئی بلکہ لے جائی گئی، مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا حیرت انگیز اعتراف ،افسوسناک انکشافات،تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 115 روپے پر لے جانے کا فیصلہ حالات دیکھ کر خود کیا ٗمگر اگلے 6، 8 مہینوں تک روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت نہیں پڑیگی۔
ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے کسی پروگرام میں نہیں جا رہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 12.8 ارب ڈالر ہیں اور 4 ماہ کے دوران 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوجائیگا۔واضح رہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور دو روز قبل انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 115 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔