بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے رات تقریباً ساڑھے 3 بجے اپنی والدہ سے بات کی اور کہا کہ چھت پر کون ہے؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے اور ابتدائی طور پر خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل افسر کے مطابق کمشنر کی اطلاع پر ڈی سی ہاؤس پہنچے

تو لاش پنکھے سے لٹکی تھی اور ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔اے ایم ایس کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم کے بارے میں کمشنر کو قانونی رائے فراہم کردی ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے تمام ملازمین کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سہیل ٹیپو کے برابر والے کمرے میں ان کے والد سو رہے تھے، رات تقریباً ساڑھے 3 بجے انہوں نے والدہ سے بات کی اور کہا کہ چھت پر بکری ہے،کسی آواز سے پریشان مت ہونا۔پولیس ذرائع کے مطابق والدہ سے گفتگو کے بعد سہیل ٹیپو اپنے کمرے میں چلے گئے، صبح ڈپٹی کمشنر آفس سے آپریٹر ڈپٹی کمشنر کو فون کرتا رہا اور فون نہ اٹھانے پر آپریٹر نے ڈپٹی کمشنر کی والدہ کو فون کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ والدہ نے اپنے بیٹے کو موبائل پر کال کی پھر جا کر کمرے کا دروازہ کھولا تو سہیل ٹیپو کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔سہیل احمد ٹیپو 11 دسمبر 2017 کو ہی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوی چھوڑی ہیں جو لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…