کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رجب المرجب کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں زیر صدارت مفتی منیب الرحمان منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا جس
کے بعد یکم رجب 19 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں سے رجب المرجب کا چاند دکھائی دینے کی شہادتیں ملنے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے رجب المرجب کے چاند کا اعلان کیا، اس طرح اب شب معراج 13 اپریل کو ہوگی۔