لودھراں (این این آئی)رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ زرداری سے ہاتھ ملانا عمران خان کے پہلے دن سے لیے جانے والے یوٹرن کا تسلسل ہے ٗان کے قول و فعل میں تضاد قوم کے سامنے ہے ۔رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لیکر آنیوالی جماعت کو ضمنی الیکشن میں علی ترین کے علاوہ کوئی امیدوار نہیں ملا ٗکارکنوں کو جہانگیر ترین سے ملنے کیلئے سات دروازوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں سب سے بڑے ڈاکو سے ہاتھ ملایا۔عائشہ گلا لئی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیڈر قوم کو شادیاں کرنے اور طلاقیں دینے کا پیغام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف فیصلہ آنے پروہ اور اس کی بیٹی معزز ججوں کو گالیاں د ے رہے ہیں۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بھی (ن )لیگ اور پی پی کی طرح موروثی سیاست موجود ہے، پاکستانی عوام سمجھ چکے ہیں کہ تینوں سیاسی پارٹیوں کے لیڈراندر سے ملے ہوئے ہیں ٗعام اور غریب آدمی کی ان تینوں پارٹیوں میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔