بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

لاہور میں قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی، تین سالہ بچی ڈور پھرنے سے جاں بحق

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) لاہور میں قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی، چوک یتیم خانہ کے قریب تین سال کی بچی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تین سال کی ماہ رخ والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ گلے پر ڈور پھر گئی جس سے بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ والد بے حس پولیس کے پاس جانے کے بجائے اپنی ننھی پری کی لاش کو گھر لے گیا۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور یتیم خانہ چوک کے قریب ڈور پھرنے سے

3سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلی پنجاب نے بچی کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…