اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم کی طرح کوئی اور جعلی کاغذات عدالت میں پیش کرتا تو سیدھا جیل جاتا‘ ایک طالب علم 6 سال مین اربوں کا مالک کیسے بنا جائیدادیں تسلیم کرلیں تو خریدنے کے ذرائع بھی بتانے ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مریم اور نواز شریف کی جگہ کسی اور نے جعلی کاغذات پیش کیے ہوتے تو اس کا کیس نچلی عدالت میں نہ جاتا بلکہ وہ سیدھا جیل جاتا جس طرح شریف خاندان کا کیس چل رہا ہے اس طرح کسی اور کا نہیں چل رہا یہ تو بکتر بند گاڑیوں میں جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ میں ہم پارٹی نہیں ہیں تاہم ایون فیلڈ انہی کی کمپی نے نیب میں واجد ضیاء نے کچھ نہیں کرنا ان کا کام تو ختم ہوچکا ہے جو کرنا ہے وہ شریف خاندان نے کرنا ہے جو اپنی جائیدادیں تسلیم کر چکے ہیں اب انہوں نے رقم کا بتانا ہے کہ کہاں سے آئی 1999 ء میں حسن طالب علم تھا تو چھ سال بعد اربوں کا مالک کیسے ہوگیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 31 مئی سے 31 جولائی کے درمیان ہونے ہیں مسلم لیگ (ن) اگلے پانچ سال ہمری اچھائیاں دیکھے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم کی طرح کوئی اور جعلی کاغذات عدالت میں پیش کرتا تو سیدھا جیل جاتا‘ ایک طالب علم 6 سال مین اربوں کا مالک کیسے بنا جائیدادیں تسلیم کرلیں تو خریدنے کے ذرائع بھی بتانے ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مریم اور نواز شریف کی جگہ کسی اور نے جعلی کاغذات پیش کیے ہوتے تو اس کا کیس نچلی عدالت میں نہ جاتا بلکہ وہ سیدھا جیل جاتا جس طرح شریف خاندان کا کیس چل رہا ہے اس طرح کسی اور کا نہیں چل رہا یہ تو بکتر بند گاڑیوں میں جاتے ہیں