بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم سیاسی شخصیت بھتیجے قتل کر دیا گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ (این این آئی)مانسہرہ کے حلقہ پی کے 57 سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خان محمد تنولی کے بھتیجے کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے حلقہ پی کے 57- سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خان محمد تنولی اور یو سی کروڑی سے ممبر ضلع کونسل رفیق تنولی کا جواں سالہ بھتیجا اپنے گاؤں بانڈی بالا سے گھر والوں کے ہمراہ قریبی رشتہ داروں کے ہاں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہا تھا

کہ راستہ میں تاک میں بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے سے نوجوان شفیق ولد وزیر محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی اوگی بشیر خان اور ایس ایچ او تھانہ دربند غلام مصطفی جائے وقوعہ پہنچ گئے اور نعش ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دی۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…