لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیاسی جماعتوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نوٹسز کے اجراء کا فیصلہ کر لیا ،ملک بھر کے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو اس سلسلہ میں ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کا ریکارڈ حاصل کر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ارسال کیا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعتوں کی اکثریت ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں
شامل نہیں ۔ ان جماعتوں میں حکمران جماعت (ن) لیگ ، پی ٹی آئی، (ق) لیگ، جے یو آئی(ف) ، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ ، آل پاکستان مسلم لیگ ،مسلم لیگ ( فنکشنل) ،پاکستان پیپلز پارٹی ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ، ایم کیو ایم پاکستان ، پاکستان سر زمین پارٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ان تمام جماعتوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے جس میں انہیں اپنی تفصیلات اور ٹیکس کے معاملات ایف بی آر کو فراہم کرنے کاکہا جائے گا۔