بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تھرپارکر کے قحط زدہ خاندانوں میں مفت گندم کی فراہمی کا اعلان

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر کے قحط زدہ خاندانوں میں مفت گندم کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے متاثرین کی امداد کیلئے فی خاندان 100 کلوگرام گندم مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو تھر میں گندم تقسیم کرنے کے انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں قحط سالی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مفت گندم تقسیم کا فیصلہ کیا ہے ۔

جوکہ اپریل سے جون تک تقسیم کا عمل جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ تھر میں گندم تقسیم کرنے کا فیصلہ غذائی قلت کے باعث کیا گیا ہے اور گندم 2 لاکھ 87 ہزار خاندانوں میں تقسیم ہوگی۔ انھوں یہ بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں اشیاء خوردنی، پلانٹس و دیگر پینے کا صاف پانی کے ذرائع کو بھی بہتر بنایا جائے۔۔ تھر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے یہ فیصلہ وزیر بلدیات جام خان شورو کے تحقیقاتی رپورٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا ہے جس نے اپنی کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ قحط سے متاثرہ خاندانوں کی تفصیلات فوری طور پر جمع کرکے متاثرین میں مفت گندم کی فوری تقسیم کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…