اسلام آباد(آن لائن) بجلی کی سپلائی میں اضافے کے باوجود صارفین کو رواں موسم گرما میں بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے جو کہ جون کے اوائل میں ختم ہو رہی ہے اور ہزاروں میگاواٹ بجلی کے پیداوار کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکی ہے اور آنے والا موسم گرما بھی
لوڈشیڈنگ کی زد میں رہے گا۔ میڈیا رپورٹس میں ایک سینئر حکومتی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ لودشیڈنگ کا شیڈول نافذ کرنے کے لئے حکومت نے بجلی صارفین کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ سے اکتوبر 2018 تک 9 فیصد سے لے کر 7 فیصد تک شاٹ فال متوقع ہے اور انتہائی اہم اوقات میں حکومت نے ڈیمز کے پانی کو بروئے کار لا کر شاٹ فال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔