بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمنٹ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہی رکھے تو بہتر ہوگا

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آئین کے مطابق لیڈر آف دی ہاؤس اور لیڈر آف دی اپوزیشن نے کرنا ہے، پارلیمنٹ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہی رکھے تو بہتر ہوگا،انتخابات میں کسی پارٹی سے ا تحادکی باتیں قبل از وقت ہیں تاہم اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی،سینیٹ میں عددی اعتباد سے پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے اس لیے اپوزیشن لیڈر بھی اسی جماعت سے ہو گا ۔

پیپلز پارٹی اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، تین صوبوں کے فیصلے سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب فیڈریشن کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں سابق ایم پی اے چوہدری اسلم رندھاوا کے بیٹے جوا درندھاوا مرحوم کی قل خوانی میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نگران وزیر اعظم کا انتخاب اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف دی ہاؤس مل کر کتے ہیں اگر وہاں فیصلہ نہ ہو سکا تو پارلیمنٹ کمیٹی یا پھر جوڈیشری فیصلہ کرے گی،بہتر یہی ہو گا کہ پارلیمنٹ اپنی عزت اپنے ہاتھ ہی رکھے اور نگران وزیر اعظم کا پالیمنٹ میں ہی مل کر فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے کسی جماعت سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کی باتیں قبل از وقت ہیں ہمارا پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں صرف سینیٹ الیکشن میں تعاون تھا لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی عددی اعتباد سے بڑی جماعت ہے اس لیے اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی سے ہی ہو گا پیپلز پارٹی اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے ذوالفقار علی بھٹو نے چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے سینیٹ کا ادارہ قائم کیا ،اب تین صوبوں نے فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے مل کر چیئرمین سینیٹ منتخب کیاہے اس لیے اپوزیشن لیڈر بھی متفقہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوا۔

صرف چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے تعاون کیا گیا ہے اب بہتر ہو گا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر متفقہ طور پر لایا جائے دوسری صورت میں الیکشن ہوگا اور پیپلز پارٹی سینیٹ میں عددی اعتبار سے بھی بڑی جماعت ہے ۔انہوں نے کہاکہ میثاق جمہوریت کے تحت آئین میں جتنی بھی ترامیم ہوئیں ان کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہم نے بھٹو کے اصل آئین کو بحال کیا یہ کارنامہ صرف پیپلز پارٹی کا ہی ہو سکتا ہے جو کہ اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے تعاون سے ہی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوا اگر متحدہ اپوزیشن نگران سیٹ اپ کیلئے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے تو اس کے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…