ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

پانامہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے قطری شہزادے کا لفافے میں بند خط کھولا تو اندر سے کیا نکلا؟اہم انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ۔مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیا نے قطری شہزادے کے خط، التوفیق کمپنی اور حدیبیہ پیپر ملز کے درمیان باہمی معاہدے کے مسودہ سمیت دیگر دستاویزات عدالت میں پیش کر دیں۔وکیل صفائی امجد پرویز نے گواہ کی طرف سے پیش کردہ التوفیق کمپنی اور حدیبیہ پیپر ملز کے معاہدے کی

دستاویزات پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون شہادت پر پوری نہیں اتر تا ۔ جمعہ کواسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت احتسا ب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا چار صندوق میں دستاویزات اپنے ساتھ لے کر احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔استغاثہ کے گواہ واجد ضیا نے قطری شہزادے حمدبن جاسم کے 6 جولائی کا اصل خط سر بمہرلفافے میں عدالت میں پیش کیا۔ مریم نوازکے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ واجد ضیا اب کوئی دوسرا خط پیش کر رہے ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا ریکارڈ پر لے آئیں کہ کل جمع کرایا گیا خط اس سے مختلف ہے۔ جس پر واجد ضیا نے کہا کہ یہ وہ خط نہیں جس کی کاپی کل انہوں نے پیش کی بلکہ انہوں نے آج سپریم کورٹ سے لا کر یہ خط پیش کیا ہے جبکہ کل والا خط دفتر خارجہ سے فیکس کے ذریعے موصول ہوا تھا ۔ عدالت نے آج کے خط کی نقل وکیل صفائی کو دینے کا حکم دیا ۔دوران سماعت واجد ضیا نے التوفیق کمپنی اور حدیبیہ پیپر ملز کے درمیان باہمی معاہدے کا مسودہ عدالت میں پیش کیا جس پر امجد پرویز نے اعتراض اٹھایا کہ یہ ڈرافٹ قانون شہادت پرپورانہیں اترتا ۔

واجد ضیا نے کہا کہ انہوں نے یہ دستاویزات نیب سے حاصل کیں۔واجد ضیا کی طرف سے حدیبیہ پیپر ملز کے ڈائریکٹر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس پر امجد پرویز نے کہا کہ یہ رپورٹ غیر متعلقہ اور نا قابل تسلیم ہے۔ خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا کہ پیش کی گئی دستاویزات فوٹوکاپی سے کاپی کرائی گئی ہیں جبکہ دستاویزات تصدیق شدہ بھی نہیں ہیں۔ واجد ضیا نے کہا کہ یہ رپورٹ سپریم کرٹ میں جمع کی گئی متفرق درخواستوں کے

ساتھ بھی موجود تھی۔لندن فلیٹ سے متعلق نیلسن اورنیسکول کمپنی کی لینڈ رجسٹری عدالت میں پیش کی گئی اور انہیں عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنادیاگیااس کے علاوہ کومبرکمپنی کی دستاویزات بھی عدالت میں پیش کی گئیں جن پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے انہیں بھی غیر متعلقہ قرار دیا اور کہا کہ ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات کی کاپی ہے۔فنانشل انوسٹی گیشن ایجنسی ،نیلسن اور نیسکال سے متعلق موزیک فونیسکا کے خط اورعمران خان کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست کو بھی اعتراض کے ساتھ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا،کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…