بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کتنے کروڑ پاکستانیوں کے پاس نادرا کا شناختی کارڈ ہے تفصیلی اعداد و شمار جاری

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں 11 کروڑ41 لاکھ 92 ہزار450 پاکستانیوں کو نادرا کے کمپوٹرائزڈ کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔ڈپٹی اسپیکرجاوید مرتضی عباسی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب ۔میں بتایا کہ 11 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار450 پاکستانیوں کو نادرا کے کمپوٹرائزڈ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں

پنجاب میں 6 کروڑ34 لاکھ 7 ہزار315 ، سندھ کے 2 کروڑ 37 لاکھ 55 ہزار847، خیبرپختونخوا کے اب تک ایک کروڑ51 لاکھ 87 ہزار87، بلوچستان کے 43 لاکھ 35 ہزار501 افراد، اسلام آباد کے 13 لاکھ 34 ہزار372 افراد ، فاٹا کے 2 لاکھ 55 ہزار762، گلگت بلتستان کے 6 لاکھ 71 ہزار42 اورآزاد کشمیر کے 29 لاکھ 21 ہزار524 افراد کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔مبینہ جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزارت داخلہ نے بتایا کہ جبری گمشدگیوں کے کمیشن آف انکوائری کی آخری ماہانہ رپورٹ 28 فروری کو موصول ہوئی ہے جس کے مطابق اس وقت ملک میں لاپتہ افراد کی تعداد ایک ہزار640 ہے، صوبہ سندھ سے لاپتہ افراد کی تعداد 142 ہے، جن میں سے اکثریت کا تعلق کراچی سے ہے، اکتوبر2014 سے جسٹس(ر)ڈاکٹرغوث کراچی میں لاپتہ افراد سے متعلق کیسزکی باقاعدہ سماعت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…